کراچی(آن لائن)موجودہ حکومت نے مالی سال23کے نو ماہ کے دوران بیرونی قرضہ اور سود کی مد میں مجموی طور پر 15 ارب 66 کروڑ20لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال23کے نو ماہ کے دوران حکومت نے اصل قرضہ کی مد میں 12ارب63کروڑ90لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں جبکہ سود کی مد میں 3ارب2کروڑ30لاکھ ڈالرز ادا کئے گئے، حکومت پاکستان نے مالی سال22کے دوران قرضوں اور سود کی مد میں مجموعی طور پر 15 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں تھیں۔
