مراد سعید صاحب تمہارا لیڈر اکیلا رہ گیا ہے تمہیں آوازیں دے رہا ہے،طلال چوہدری

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید صاحب دہشت گردوں کی طرح غاروں سے چْھپ کر نہیں سیاست دانوں کی طرح سامنے آ کر بات کریں، لیڈر اکیلا رہ گیا ہے آپ کو آوازیں دے رہا ہے،مراد سعید صاحب بھڑ کیں نہ ماریں اپنے لیڈر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کی جرات کریں،ہم آپ کو دہشت گرد نہیں کہہ رہے تمہاری حرکتوں کی وجہ سے عوام کہہ رہی ہے،روپوش راہنما صاحب، اپنے لیڈر کی طرح چارپائی کے نیچے نہ چھپیں، دلیری دکھائیں، سامنے تو آئیں،بیانبازی کے بجائے راہنمائی کے لئے سامنے تو ائیں؟ دہشت گردی کے خلاف تھے تو خود دہشت گرد کیوں بن گئے؟ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس لاکر کیوں آباد کیا؟ جیلوں سے کیوں رہا کیا؟ دہشت گردوں کی طرح ریاست پر حملہ کرو گے تو دہشت گردوں کی طرح روپوش تو ہونا پڑے گا،پی ڈی ایم کا کوئی لیڈر تو دور کارکن بھی آپ کی طرح روپوش نہیں ہوا، مشکل ترین حالات کا میدان میں رہ کر مقابلہ کیا،آپ نے سیاسی جدوجہد کے بجائے توڑ پھوڑ، فوج، اداروں اور قوم میں دراڑ پیدا کرنے کی منظم سازش کی؟