علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی

اسلام آباد(آن لائن)ضلعی عدالت کیایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے تفتیشی افسر کی عدم پیشی کے باعث علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت کی۔جج سکندر خان نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ جس پر وکیل ملزم نے کہا کہ تفتیشی افسر کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔وکیل نے استدعا کی کہ تفتیشی افسرکی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں