پی ٹی آئی کا بطور سیاسی جماعت رہنا ملکی مفاد کیلئے ٹھیک نہیں، گمراہ ٹولے پر پابندی لگنی چاہیئے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پی ٹی آئی کا بطور سیاسی جماعت رہنا ملکی مفاد کیلئے ٹھیک نہیں۔اس گمراہ ٹولے پر پابندی لگنی چاہیئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جتھہ میں ناسور کی طرح سراسیت کر رہا تھا۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کیلئے ہماری قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کے الزامات خود ایک ثبوت ہیں۔کیونکہ آئے روز ایک نیا ثبوت سامنے آرہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کا جلاؤ گھیرا کا مقدمات کا ٹراائل ملٹری کورٹ میں ہو گا۔ مقدمات میں زیادہ سے زیادہ7سال کی سزا ہو گی جبکہ ملزمان 4سے6مہینے کے بعد رہا یا ضمانت کروا سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں