ملیکہ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑدیا

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء ملیکہ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ رہائی کے بعدنیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے تکلیف ہوئی۔ تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کے واقعات پر بھر پور مذمت کرتی ہوں۔تحریک انصاف کے تمام عہدوں پر استعفی دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو سرخ لکیر کو عبور کیا گیا مئی کی گرمی اڈیالہ جیل میں وقت گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے۔مجھے جیل میں سی کلاس دی گئی تھی ان کا کہنا تھا کہ جیل میں میرے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی گئی۔ہم سب محب وطن ہیں اور پاکستان کو اہمیت دینا چاہئے۔اپنی سوچ کے مطابق پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ مجھ پر پارٹی چھوڑنے کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا۔خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ملیکہ بخاری کے تھری ایم پی او آرڈر منسوخ کیے گئے تھے۔۔جیل انتظامیہ کے مطابق ملیکہ بخاری کے تھری ایم پی او آرڈر منسوخ ہونے کے بعد رہا کردیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں