امریکی کانگریس کے ارکان کی طرف سے امریکی وزیر خارجہ کو لکھے گئے خط کے بارے میں کچھ غلط رپورٹنگ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ میں پوچھے گئے امریکی کانگریس کے ارکان کی طرف سے امریکی وزیر خارجہ کو لکھے گئے خط کے بارے میں کچھ غلط رپورٹنگ دیکھی ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا گیا تھا کہ ہم نے خط دیکھا ہے۔ ہم 9 مئی کے واقعات کی خصوصیت اور پاکستان کے حالات سے اتفاق نہیں کرتے۔ جیسا کہ اس خط میں دکھایا گیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے 9 مئی کے واقعات کے ارد گرد حقائق پر مبنی صورتحال کو واضح کیا ہے۔ پاکستان اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور املاک کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریوں پر قائم ہے۔