اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی،انڈیکس41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا

کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید2ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔کاروباری مندی کی وجہ سے54.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 41149پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 40700پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا۔گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 65.14پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41029.68پوائنٹس سے کم ہو کر40964.54پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 43.76پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس14575.69پوائنٹس سے کم ہو کر14531.93پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27427.73پوائنٹسسے گھٹ کر27146.02پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2ارب65کروڑ25لاکھ57ہزار839روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب14ارب 64کروڑ72لاکھ79ہزار957روپے سے کم ہو کر 62کھرب11ارب99کروڑ 47لاکھ 22ہزار118روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو6ارب روپے مالیت کے16کروڑ84لاکھ81ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو4ارب روپے مالیت کے12کروڑ53لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر329کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،179میں کمی اور30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ3لاکھ،میپل لیف97لاکھ91ہزار،نیشنل بینک66لاکھ77ہزار،نیشنل بینک 65لاکھ75ہزار اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 61لاکھ46ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھاؤ میں 88.67روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت1695.00روپے ہو گئی اسی طرح 47.44روپے کی کمی سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت679.95روپے پر جا پہنچی جبکہ العباس شوگر کے حصص کی قیمت میں 29.75روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 430.00روپے ہو گئی اسی طرح16.09روپے کے اضافے سے انڈس موٹرز کمپنی کے حصص کی قیمت921.92روپے پر آ گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں