ممبئی (آن لائن) قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد ہر ٹائم سیکیورٹی حصار میں رہنے والے بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے ائرپورٹ پر سیکیورٹی کی پرواہ کئے بغیر اپنے فین کو گلے لگا لیا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ ممبئی ائر پورٹ پر ایک مداح نوجوان لڑکے نے سلمان خان کو دیکھا تو بے اختیار ان کی طرف بھاگا۔ جس پر اداکار نے بھی اپنی سیکیورٹی کی پرواہ کئے بغیر اپنے محافظوں کے حصار سے نکلے اور نوجوان لڑکے گلے لگا کر ملے، اس سے باتیں کی اور پھر سے اپنی منز ل کی جانب روانہ ہو گئے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صا رفین نے اداکار کو خوب سراہایا ہے۔
