آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے امن وامان اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی پھول بھی چڑھائے۔وزیراعظم نے کہا کہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں ان کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ بعدازاں وزیراعظم نے راولپنڈی میں شہداء قبرستان کا بھی دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ آصف،رانا ثناء اللہ،مریم۔اورنگزیب بھی ساتھ تھیں۔ وزیراعظم نے قبرستان میں آرمی چیف کے ہمراہ شہداء کیلیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں