بھارتی بلیک میلنگ کسی صورت قبول نہیں،پی سی بی

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل پر ممکنہ شرط کا لائحہ عمل پہلے سے تیار کرلیا۔ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل کی رضامندی ورلڈکپ سے مشروط کر ہی نہیں سکتا، بھارت ایشین کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس کو ایک دوسرے سے مشروط نہیں کرسکتا کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی کے لیے ورلڈکپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کی شرط نہیں رکھی جاسکتی, زرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت تب ہی جائیگی جب حکومتِ پاکستان اجازت دیگی، بھارت کی جانب سے ورلڈکپ کی شرط رکھنے پر پی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شرط رکھے گا، ورلڈکپ پر بھارت کی جانب سے تحریری طور پر ڈیل کرنے کے جواب میں پی سی بی چیمپین ٹرافی پاکستان میں آکر کھیلنے کی تصدیق مانگے گا،بھارت کی ایشیاکپ کے زریعے ورلڈکپ کے لیے کی گئی بلیک میلنگ پی سی بی کو کسی صورت قبول نہیں، بی سی سی آئی نے ورلڈکپ کے وینیوز کا جائزہ لینے کے لیے 27 مئی کو اجلاس بلا لیا، پاکستان کو کون کون سے وینیوز پر ورلڈکپ کھیلانا؟ حتمی فیصلہ 27مئی کو ہونے کا امکان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں