کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر22پیسہ اضافہ سے 285.40روپے کی سطح سے بڑھ کر285.62روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر298روپے کی سطح پر مستحکم رہی،دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت1روپے اضافہ سے323روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت2روپے اضافہ سے 372روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی.
