دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کرینگے، آئی ایم ایف

اسلام آباد (آن لائن)سٹاف لیول معاہدہ کی کامیابی کیلئے پاکستان کواضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے،معاہدے سے قبل پاکستان کودوست ممالک سے فنڈنگ کی یقینی بنانی ہوگی،ترجمان آئی ایم ایف جولیئس کوزیک نے پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طے شدہ فنانسنگ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیرمقدم کریں گے،حکام پروگرام کوآگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستانی حکام کیساتھ پروگرام کی بحالی کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں،پاکستان کوبیلنس آف پے منٹس کیلئے ادائیگیوں کی ضرورت ہے،پاکستانی معیشت جمود کاشکارہے اور بہت زیادہ مالی ضروریات درپیش ہیں،پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کی معیشت کوسیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی معیشت سبسڈیزاوٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔