ایلون مسک کا ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

لندن (آن لائن) ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اپنی جگہ ایک خاتون کو سی ای او بنا رہے ہیں، جو اپنی ذمہ داریاں 6 ہفتوں میں سنبھال لیں گی۔تاہم ایلون مسک نے خاتون کا نام بتانے سے گریز کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر ٹوئٹر کے مختلف شعبوں کو دیکھیں گے۔ٹیسلا اور اسپیس کے مالک نے اکتوبر 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور اس کے بعد سے سی ای او کے طور پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں بھی کیں۔