لاہور(آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ورسٹائل اداکار فیصل قریشی نے اسکرین پر اپنی بڑی بیٹی حنیش قریشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی دنیا میں مصروف ہے، کام کر رہی ہے، پہلے اس نے کچھ پروجیکٹس میں اداکاری کی ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ اداکاری کو مزید ا آگے لے کر چلے گی۔ ادکار نے ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وہ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اگر کوئی حنیش یا پھر ان کے بھانجے دانیال کے حوالے سے ان سے رابطہ کرتا ہے تو اسے یہ ہی کہتے ہیں کہ اگر بہتر لگ رہا ہے تو کاسٹ کرو ورنہ نہیں، میں کسی کو ریفر نہیں کروں گا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کسی کے ریفرینس سے کام کرتا ہے اور جو اپنے میرٹ پر کام کرتا ہے اس کا واضح فرق اسکرین پر نظر آجاتا ہے۔ اس لئے میں کبھی کسی کو ریفر نہیں کروں گا۔ ْ
