اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے مریم نواز صحت مندہوکر وطن واپس تشریف لائی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرز مریم کی وطن واپسی سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے بیٹی مریم نواز صحت مندہوکر وطن واپس تشریف لائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مریم نواز نے ہمیشہ بہادری اور جرات کے ساتھ قائد مسلم لیگ (ن) کے نظریات،اصولوں اور حق گوئی کا پرچم سربلندکیا، اب اسی جذبے اور تندہی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں