کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی ٹیموں کے درمیان میچ کا مخصوص ٹکٹ 61کروڑ 5لاکھ روپے میں فروخت

ریاض (آن لائن) معروف فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی ٹیموں کے درمیان میچ کا ایک مخصوص ٹکٹ 61کروڑ 5لاکھ روپے میں فروخت ہوگیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں 19جنوری کو رونالڈو اور میسی کی فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔میچ کے لئے ایک ایسی مخصوص ٹکٹ بھی تھی جو ایک کروڑ ریال تقریباً 61 کروڑ 5 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی۔میچ کی مہنگی ٹکٹ نامور سعودی کاروباری شخصیت مشرف الغامدی نے حاصل کی۔ایک کروڑ ریال کی رقم سعودی عرب کے احسان پلیٹ فارم کے ذریعے فلاحی کاموں کے لئے استعمال کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں