زیتون کا تیل کینسر سے بچا سکتا ہے، ماہرین

جڑانوالہ (آن لائن)سرطان ایک ایسا خطرناک مرض ہے جس کے علاج کیلئیخطیر رقم کے ساتھ ساتھ طویل وقت بھی درکار ہوتا ہے۔ تاہم ماہرین نے کھانیکی ایسی چیز بتادی ہے جو کینسر سے بچا سکتی ہے۔ دنیا بھر میں ہر ساللاکھوں لوگ سرطان کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ان میں سے کئی افرادکو یہ مرض موت کا راستہ دکھا دیتا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صحتمندانہ خوراک اپنائی جائے تو ہر طرح کے کینسر سے 30 سے 40 فیصد تک بچا جاسکتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ زیتون کا تیلکینسر سے بچاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل دماغ کے کینسرسے بچا ؤکے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اس میں ایک ایسا کمپاونڈ پایاجاتا ہے جو کینسر کے ٹیومرز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ ماہرین کے مطابقزیتون کے تیل کا بنیادی جزو اولیک ایسڈ دماغ کے اندر موجود ان مالیکیولزکی مقدار اور کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے جو خطرناک کینسر کے خلیات کوپیدا ہونے اور نشوونما پانے سے روکتے ہیں۔ ماہرین نے مزید کہا ہے کہکینسر سے بچاو کیلئے زیتون کے ریفائنڈ تیل کی بجائے عام تیل استعمال کرناچاہیے۔ یہ تیل کینسر سے بچا ؤکیلئے ریفائنڈ تیل کی نسبت 6 گنا زیادہ موثرہے.

کیٹاگری میں : صحت