لاہور (آن لائن) شہنشاہ فٹبال پیلے کی آخری رسومات پر برازیل میں ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔آنجہانی فٹبالر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لاکھوں افراد اسٹار فٹبالرکی آخری جھلک دیکھنے کیلئے اْمڈ آئے، سانتوس میں پیلے کی میت فائرانجن پر رکھ کر اسٹیڈیم سے لائی گئی، کسی نے برازیل کے قومی پرچم لہرائے تو کسی نے نمناک آنکھوں سے دعائیں کیں۔پیلے ہی نے سانتوس ٹیم اور شہر کو شناخت دی تھی، ملکی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں صدر لولا بھی شامل تھے۔سپر اسٹار رونالڈو، رونالڈینہو، روماریو، کاکا اور نیمار کے شرکت نہ کرنے پر فینز نے مایوسی کا اظہار بھی کیا.
