وزیر اعظم سے ترک کاروباری شخصیات کی ون آن ون ملاقاتیں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے ترکی کی معروف کاروباری شخصیات نے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کی ترقی اور نمو میں پاکستان میں کام کرنے والے ترک کاروباری اداروں کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے ترک تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں خاص طور پر توانائی کے شعبے اور قابل تجدید ذرائع میں سرمایہ کاری کریں،وزیراعظم نے ترک تاجروں کو حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ تاجروں نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں اپنا کردار جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ پاک یاتریم، انادولو گروپ، زورلو اینرجی، البیرک اور گوریس ہولڈنگز کے وفود کی قیادت ان کے متعلقہ مالکان اور سی ای اوز کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں