جس وقت عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی، مونس الٰہی

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ جس وقت عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔ جس دن ہمارے وزیراعظم عمران خان نے کہا اسی وقت انشاء اللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں