وزیراعظم شہباز شریف 25نومبر کو 2 روزہ دورے پر ترکی جائیں گے

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف 25نومبر کو 2 روزہ دورے پر ترکی جائیں گے،ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم دورہ ترکی صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر کررہے ہیں،دورہ ترکی میں پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئی فریگیٹ کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر مشترکہ طور پر کریں گے،وزیراعظم ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے،شہباز شریف ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرکے ترکی روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں