وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ٹیکس تفصیلات جاری ہونے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ٹیکس تفصیلات جاری ہونے کا نوٹس لے لیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انکے اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات منظر عام پر آئی تھیں جس کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی تفصیلات منظر عام پر لانا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے،انہوں نے ویراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کوفوری انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ پتہ لگایا جائے کہ ٹیکس دہندگان کی تفصیلات کیسے،کیوں اور کس نے جاری کیں،قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں