کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور350پوائنٹس سے زائد کی کمی سے انڈیکس41900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے6ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے کم ہو کر69کھرب روپے ہو گیا جبکہ53.34فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی رپورٹ میں سابقہ حکومت پر تنقید کیساتھ موجودہ حکومت کی جانب سے طے شدہ شرائط پوری نہ ہونے کی خبروں،سیلاب کی تباہ کاریوں سے بلند ترین مہنگائی،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچنے،فصلیں خراب ہونے اور معاشی نمو منفی ہونے کے امکانات،معیشت کی کی مایوس کن صورتحال اور مالیاتی شعبے میں کوئی مثبت خبر نہ ہونے پر سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی نے مارکیٹ کو تنزلی سے دو چارکر کر دیا جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 2دن بدترین مندی دیکھی گئی اس دوران انڈیکس 544.12پوائنٹس لوز کر گیا.
