ہیلی کاپٹر شہداء کیخلاف مہم،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل نو،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے افواج پاکستان اور ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی توہین آمیز مہم کے پیچھے کارفرما عناصر کا پتہ چلانے کے لئے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل نو کر دی ہے جس کا وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا کو نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے آئی ایس آئی اور آئی بی کو بھی شامل کیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے محمد جعفر ہوں گے جبکہ اس کے اراکین میں ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہوں گے۔ آئی ایس آئی کی نمائندگی لیفیٹننٹ کرنل سعد جبکہ آئی بی کی ڈپٹی ڈائریکٹر وقار نثار چودھری کریں گے یہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنے کام کا آغاز کر چکی ہے ان ذمہ داروں کا تعین کرے گی جو کہ ہیلی کاپٹر حادثہ کے بعد فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں