وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی فنڈ قائم کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا،سیلاب زدگان کے لئے رقوم پرائم منسٹرء ریلیف فنڈ 2022 کے اکاؤنٹ نمبر ‘جی-12164’ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت میں قیامت صغریٰ برپا کی ہے، بلوچستان میں سیلاب سے غیرمعمولی تباہی ہوئی ہے جبکہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی سیلاب سے بے تحاشہ نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لیے فوری جاری کر دیے ہیں، عوام بالخصوص مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں اور مشکلات میں گھرے ان افراد کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔شہباز شریف نے کہا جس طرح اہل پاکستان نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے ملک کے سب سے بڑے سیلاب کے وقت متاثرین کی دل کھول کر مدد کرکے پوری دنیا میں ایک مثال قائم کی تھی، آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے سیلاب زدگان کے لئے رقوم پرائم منسٹرء ریلیف فنڈ 2022 کے اکاؤنٹ نمبر ‘جی-12164’ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں