لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ دے دیا

لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق کیس کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اسپیکر کو پابند کرے کہ درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلے کرے۔تحریری حکم کے مطابق درخواست گزار نے استفسار کیا کہ اسپیکر کس قانون کے تحت نان ممبر کو سن کر فیصلے کرے، درخواست گزار نے اپنے دلائل کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کیا جس پر عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔اسپیکر قومی اسمبلی اس پٹیشن کو ہی درخواست سمجھ کر فیصلہ کریں گے، سپیکر اس حوالے سے بھی مشاورت کرے کہ درخواست گزار کو سننے کا موقع دینا ہے یا نہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں