ایف بی آر کا ملک بھر کے100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق بندرگاہوں اور کسٹم اسٹیشنز پر درآمدی کنسائنمنٹ کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کنسائنمنٹ کلیئرنس کے لیے متعلقہ چیف کلیکٹرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کنسائنمنٹ کلیئرنس اور درآمدکنندگان کو ریلیف کے لیے اقدام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درآمدی کنسائنمنٹ سے متعلق جاری ایس آر او کے بعد کلیئرنس عمل سست ہو گیا تھا، کلیئرنس کا عمل سست ہونے کے باعث کنٹینرز پر اضافی چارجز عائد ہو گئے تھے تاہم اب چیف کلیکٹرز کو اضافی چارجز ختم اور کنسائنمنٹ کو فوری کلیئر کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں