آج ہونیوالا پی ڈی ایم کا اجلاس ملتوی،یوم عاشورہ کے بعد ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا ہے،اجلاس یوم عاشورہ کے بعد ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہفتہ کے روزطلب کیا تھا جو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونا تھا،اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق اہم فیصلے کئے جانے تھے،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اتحادی قیادت کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا،اب یہ اجلاس یوم عاشورہ کے بعد ہوگا جس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں