وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ویتنام کے ہم منصب بوئی تھن سن کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا

نوم پن(آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ویتنام کے ہم منصب بوئی تھن سن نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ نوم پن، کمبوڈیا میں آسیان علاقائی فورم کے 29واں وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان، ویتنام دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔باہمی تعلقات کی 50 سالہ تقریبات کے پس منظر میں مختلف شعبوں میں مسلسل نمو پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، پبلک ایڈمنسٹریشن، عوامی روابط میں وسعت کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ پاکستان ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ویتنام آسیان ریجنل فورم کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک، ویتنام اعلیٰ سطح تبادلوں اور باہمی گفت و شنید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں