’دوزخ میں وائی فائی کی سہولت اور جنت میں نہیں“شہزاد رائے کے مذاق پر ملا جلا رد عمل

لاہور (آن لائن)نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے وائی فائی کے بغیر نہ رہنے والے لوگوں سے سوال کیا ہے۔شہزاد رائے ان دنوں شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کررہے ہیں جہاں سے وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔گلوکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا کہ میں اس وقت پاکستان کی خوبصورت ترین وادی میں موجود ہوں اور اکثر وادی میں وائی فائی کے سگنلز مسئلہ کرتے ہیں۔شہزاد رائے نے سوال کیا ‘میں سوچ رہا تھا کہ اگر مرنے کے بعد پتا لگے کہ دوزخ میں وائی فائی ہے اور جنت میں نہیں ہے تو لوگ کہاں رہنا پسند کریں گے؟گلوکار کا ہلکے پھلکے انداز میں کیا گیا یہ مذاق جہاں کچھ لوگوں کو پسند آیا وہیں کئی صارفین نے شہزاد کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں