تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے،مریم نواز

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا، تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے جس نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔عمران خود تو ا نشااللہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا.

اپنا تبصرہ بھیجیں