اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج ہیلی کاپٹرحادثہ میں جو افسران اور جوان شہید ہوئے خاص طور پر اس وقت جب خطرناک راستوں سے گزر کر لوگوں کو بچانے کے لئے گئے تھے ان کے ساتھ کورکمانڈر لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، کمانڈر انجینئرز بریگیڈیئر خالد، میجرسعید، میجر طلحہ، کریو چیف نائیک مدثر کا ساتھ جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ انہوں نے ان فرائض کو خود اپنے ذمہ لیا تھا حالا نکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ ایک خطرناک مشن پر جا رہے ہیں۔ اس کے باوجود اپنی جان کی پرو اہ نہ کرتے ہوئے اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دے دی جو ہماری رہتی نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ان شہیدوں کو صرف مثال ہی نہیں سمجھنا چاہیے۔ بلکہ اس سے ہماری تمام افواج پاکستان کو ملک کی سا لمیت کو اجاگرکرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہر پاکستانی کو اپنا فرض سمجھنا چاہیے کہ وہ کوئی کسر نہ چھوڑیں اوران کی اس قربانی کی ہر مقام پر تعریف کریں کیوں کہ یہ افسران اور جوان اپنی جان کی پروا ہ کیے بغیر خطرناک جگہ پر چلے گئے.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments