جتنی جلد ممکن ہو عمران خان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، نواز شریف

لندن(آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے قائد می نواز شریف نے حکومت اور تمام اتحادی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی چوری سامنے آنے کے بعد اِس فتنے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،عمران خان خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان آیا تھا، یہ پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، جتنی جلد ممکن ہو اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان خارجی ایجنڈے پر کام کررہا تھا، اْس نے ملکی سیاست، معیشت اور معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیا، تاریخ کی سب سے بڑی چوری مکمل شواہد اور حقائق کے ساتھ ثابت ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے سخت ردعمل میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے زمانے میں واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی، اس کیس کی تفتیش اور کارروائی 8 سال تک ہوتی رہی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 8 سالہ جدوجہد اور تفتیش کے بعد یہ رپورٹ قوم کے سامنے آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں