امریکہ کو چین کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی قیمت چکانا پڑے گی، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے میڈیا بریفنگ میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان کے حوالے سے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکہ کو چین کی خودمختاری اور سلامتی مفادات کو نقصان پہنچانے کی قیمت چکانا پڑے گی۔ پوری دنیا واضح طور پر دیکھ سکتی ہے کہ امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے آبنائے تائیوان کی صورتحال میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی پوری ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق حال ہی میں، چین نے بیجنگ اور واشنگٹن میں مختلف فورمز پر اپنے پختہ مؤقف کو بارہا واضح کیا ہے کہ چین امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر کے دورہ تائیوان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے پانچ نکاتی موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اول تو، امریکی حکومت کی تمام ایجنسیوں بشمول انتظامی اداروں، قانون سازی اور عدالتی شاخوں کو، امریکی حکومت کی تسلیم شدہ خارجہ پالیسی کو نافذ کرنا چاہیے۔ دوسرا، ماضی میں انفرادی امریکی سیاست دانوں کے غلط اقدامات کی کسی نظیر کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے اور نہ ہی انھیں تائیوان کے معاملے پر بطور آڑ استعمال کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں