متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور ان کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،وزیر اعظم کا ٹوئٹ

اسلام آباد/کوئٹہ(آن لائن)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر میں 300قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔بلوچستان میں 124 لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر میں 300قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔بلوچستان میں 124 لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں۔سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے یقینا یہ مشکل وقت ہے تاہم وفاقی حکومت عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ ملکر کام کر رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور ان کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں