برمنگھم کامن ویلتھ گیمز،بھارت کے خلاف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بارہ رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی

برمنگھم(آن لائن)برمنگھم کامن ویلتھ گیمز،بھارت کے خلاف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بارہ رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی۔ پی سی بی کے مطابق کن کشن کا شکار ہونے کے باعث ندا ڈار کی جگہ ایمن انور کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے،12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، منیبہ صدیقی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل اور عالیہ ریاض،عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، طوبہ حسن، ڈیانا بیگ، انعم امین، کائنات امتیاز اور ایمن انور شامل ہیں۔ندا ڈار بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث کن کشن کا شکار ہوئی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ندا ڈار کی طببعت بہتر ہے تاہم مزید پانچ روز ان کی طبیعت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں