افغانستان کوعالمی برادری کی جانب سے 4 کروڑڈالر کی نقد امداد موصول ہوگئی

کابل (آن لائن) افغانستان کو عالمی برادری کی جانب سیانسانی بنیاد پر بھیجی گئی 4 کروڑ ڈالر کی نقد امداد موصول ہو گئی ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک (ڈی بی اے) نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے انسانی بنیاد پر بھیجی گئی 4 کروڑ ڈالر کی نقد رقم گزشتہ روزملی جسے افغانستان انٹرنیشنل بینک کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی بی اے نے امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نقد امداد شفاف طریقے سے خرچ کی جائے گی۔افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر فراہم کی جانے والی نقد رقم کی آخری قسط3کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی، جس سے ملک کو ممکنہ اقتصادی بحران سے بچنے کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے میں مدد ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں