یوکرین کو مزید اسلحے کی فراہمی سے ہمارے دفاعی ذخائر میں کمی نہیں آئے گی: پینٹاگون

واشنگٹن(آن لائن) پینٹاگون نے کہا ہے کہ یوکرین کو مزید اسلحے کی فراہمی سے ہمارے دفاعی ذخائر میں کمی نہیں آئے گی، جب ہم کوئی ایسا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اپنی تمام فوجی ضروریات کو پہلے سامنے رکھتے ہیں،یہ بھی دیکھتے ہیں کہ اس سے ہمارے لئے کوئی رسک تو پیدا نہیں ہوگا۔پینٹاگون کے سینئر فوجی افسر کا کہا تھا کہ امریکی فوج کو اس حوالے سے کوئی تفتیش نہیں ہے ہم سب سے پہلے اپنی سرزمین کو محفوظ رکھے کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور اس حوالے سے ہمیشہ سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے فوجی افسر نے کہا ‘ بہت سی کوشش جاری ہے کہ امریکا یوکرین کی مدد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری آلات کی پیداوار جاری رکھے مگر اپنی ضروریات کو پہلے دیکھا جاتا ہے۔’اب تک امریکا نے یوکرین کو ‘ ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ملٹی پل لانچ راکٹ راکٹ سسٹم ینٹی ٹینک سسٹم، اور اینٹی ائیر کرافٹ سٹنگر میزائل دیے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرونز بھی دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں