پاکستان اور سری لنکن ٹیم مینیجرز کا آپس میں شرٹس کا تبادلہ

گال(آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے ٹیم مینیجرز نے اپنی ٹیموں کی شرٹس کا تبادلہ کیا جس پر دونوں طرف کے اسکواڈ کے دستخط ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔دورہ سری لنکا کے دوران دونوں ٹیموں کے مینیجرز نے ایک دوسرے کو شرٹس دیں جن پر دونوں ٹیموں کے اسکواڈ کے دستخط موجود ہیں۔دونوں مینیجرز نے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز کے کھیل کے آغاز سے پہلے شرٹس کا تبادلہ کیا، سری لنکا اور پاکستان کرکٹ کے ٹوئٹر اکانٹس پر یہ تصاویر جاری کی گئیں۔اس موقع پر سری لنکن کرکٹ نے دورے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔