لاہور (آن لائن)افرو ایشیاء کپ 2023ء میں پاک بھارت ستاروں کی کہکشاں سجانے کا پلان تیار ہو گیا،براڈکاسٹنگ اور سیاسی مسائل کے باعث منسوخ ایونٹ کا میلہ آئندہ برس جون اور جولائی میں سجے گا،روایتی حریف ممالک کے کھلاڑی ایشین الیون کا حصہ ہوں گے،اے سی سی کے ہیڈ آف کمرشل اینڈ ایونٹس پربھاکرن تھن راج کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی، تاہم ایونٹ میں بہترین کرکٹرزکی شرکت یقینی بنانے کی کوشش ہے جو بہت بڑا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سیاسی کشمکش کے باعث ایک دوسرے کیخلاف مقابلوں سے محروم پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی آئندہ برس ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دکھائی دیں گے جب افرو ایشیاء کپ کا جون اور جولائی 2023ئمیں ایک بار پھراپ ڈیٹ فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں انعقاد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 2005ء اور 2007ء میں افرو ایشیائکپ کا انعقاد کیا گیا لیکن اس کے بعد براڈکاسٹنگ اور سیاسی مسائل کے پیش نظر اسے منسوخ کردیا گیا البتہ اگلے برس روایتی حریف ممالک کے کھلاڑی بابر اعظم،ویرات کوہلی،محمد رضوان،روہیت شرما،شاہین آفریدی اور جسپریت بمراہ کاندھے سے کاندھا ملا کر ایشین الیون میں کھیلتے دکھائی دیں گے جن کو ممکنہ طور پر سری لنکن،بنگلہ دیشی اور افغان کرکٹرز کا ساتھ بھی حاصل ہوگا۔یاد رہے کہ ماضی میں ایشیائی الیون میں شامل شعیب اختر اور شاہد آفریدی نے راہول ڈراوڈ اور وریندر سہواگ کے ساتھ افریقہ الیون کا سامنا کیا تھا جس میں جنوبی افریقہ،زمبابوے اور کینیا کے کھلاڑی شامل تھے۔ ایشیائی کرکٹ کونسل کے ہیڈ آف کمرشل اینڈ ایونٹس پربھاکرن تھن راج کاایک معروف امریکی بزنس میگزین سے انٹرویو میں کہنا تھا کہ متعلقہ کرکٹ بورڈز کی جانب سے شرکت کی تصدیق نہ ہونے کے باوجود انہوں نے ابتدائی کام کا آغاز کردیا ہے-
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments