اقوام متحدہ یوکرین کی فوری جنگ بندی کے لیے کوشاں

نیو یارک (ویب ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے ایک ایسی باقاعدہ مہم شروع کر دی ہے، جس کا مقصد یوکرین کی جنگ میں فوری فائر بندی کی کوششیں کرتے ہوئے اس کے لیے ممکنہ انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر یہ جنگ بندی اس لیے ناگزیر ہے کہ جنگ سے متاثرہ یوکرینی شہریوں کی بلاتاخیر مدد کی جا سکے۔ انہوں نے کہا جنگ بندی سے سنجیدہ سیاسی مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو سکے گی۔
یوکرین پر روسی فوجی حملے کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے میں ہزارہا انسان ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بھی دو مرتبہ اپنی اکثریتی رائے سے منظور کر دہ قراردادوں میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کر چکی ہے۔